اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے جہلم، چناب، راوی اور ستلج میں فلڈ بارے الرٹ جاری
دریائے جہلم، چناب اور راوی میں بارشوں کے باعث درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
22سے 24 جولائی کے دوران دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافے کا الرٹ جاری۔ ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق
مون سون بارشوں کا چوتھا سلسلہ25جولائی تک جاری رہے گا۔
کمشنر راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان کوالرٹ جاری کیاگیا۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان، لاہور، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن کو الرٹ جاری کیا گیا۔
جہلم، گجرات، منڈی بہاوالدین، سرگودھا کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری ۔
خوشاب، جھنگ، لاہور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد اور دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے کی ریسکیو 1122 کو تمام تر انتظامات پیشگی مکمل کرنے کی ہدایات۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کی متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات۔
مزید پڑھیں :پنجاب اسمبلی سینیٹ انتخابات ،ن لیگ نے میدان مار لیا