بیجنگ (اے بی این نیوز)پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکی دینے والے بھارت میں کھلبلی مچ گئی۔
چین کی سندھ طاس معاہدہ معطلی کرنیوالے بھارت پر پانی کا ایٹم بم گرانے کی تیاری ۔
چینی وزیراعظم لی جیانگ نے تبت میں یرلنگ سنپوڈیم کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق
میگاڈیم کی تعمیر پر 168ارب ڈالر لاگت آئے گی۔
چینی ڈیم 300ارب کلوواٹ آورسالانہ بجلی پیدا کرے گا۔
دریائے یرلنگ سنپورپر قائم یہ دنیا کی سب سے بڑی ہائیڈروالیکٹرک تنصیب ہوگی ۔
ڈاؤن سٹریم میں پانی تبت سے دریائے برہم پترا میں تبدیل ہوکر بھارت اور بنگلہ دیش جاتا ہے۔
دونوں ممالک میں پانی کی ممکنہ قلت اور ماحولیاتی اثرات کے خدشات پیدا ہوں گے۔ بھارت کا خدشہہے کہ
چین زیرزمین تعمیر ڈیم کا پانی بطور ہتھیار استعمال کرے گا۔
مزید پڑھیں :پسند کی شادی کا معاملہ،والدین کا انکار،19سالہ یونیورسٹی کی طالبہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا