راولپنڈی (اے بی این نیوز)ایرڈ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کی طالبہ کے قتل کا معاملہ ۔ والدین کا رشتہ سے انکار 19 سالہ طالبہکو قتل کر دیا گیا۔ جھنگ پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ۔
طالبہ راولپنڈی سے اپنے گھر چک 232ضلع جھنگ کے روانہ ہوئی ۔ مقتولہ اپنے گھر نہ پہنچ سکی ۔ تاہم مقتولہ کی لاش فیصل آباد روڈ سے ملی ۔ مقتولہ کی لاش کے ساتھ مقتولہ کا سامان کمبل بیگ اور دیگر اشیاء پڑے تھے۔
والد انور علی کی مدعیت میں جھنگ پولیس نے ایف آئی آر درج کرکہ تفتیش شروع کر دی ۔ والد نے کہا کہ میں نے رشتہ سے انکار کر دیا تھا ۔ ملزم رنج میں کنزی فاطمہ کو قتل کر دیا
مزید پڑھیں :بلوچستان لرزہ خیز واقعہ کا ڈراپ سین،مرکزی ملزم گرفتار،مزید چھاپے جاری،ٹیمیں تشکیل