اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پرپیغام دیا کہ جن لوگوں نےریاست کیخلاف بندوق اٹھائی ہوئی ہے۔ وہ پہلےاس نظام کیخلاف آوازاٹھائیں جوآپ کےآس پاس رائج ہے۔
ساراپاکستان آپ کےساتھ کھڑاہوگا۔ اس ظلم کےنظام کے ذمہ دار آپ کےبھائی ہیں۔ دوسرےصوبوں سےآئے مسافراورمزدورنہیں،جن نہتوں کوآپ گولیاں مارتےہیں۔
آپ کی جدوجہدکی بنیادمنافقت ہے،آپ کی شناخت وطن دشمنی ہے۔
ان دونوں بچوں نےپسندکی شنادی کی۔ ڈیڑھ سال چھپ کررہتےرہےپھرانہیں ڈھونڈلیاگیا۔ جرگےنےواپسی کاجھانسہ دیاوہ لوٹ آئے۔
جرگےنےان کی موت کافیصلہ سنادیا۔
پہلےلڑکی کوگولی ماری پھرلڑکے کوبھی گولیوں سےبھون دیا۔ قرآن ہاتھ میں تھامےخاتون کی بےبسی بتارہی ہےمارنےوالےمردکتنےغیرت مندہیں۔
