لاہور ( اے بی این نیوز )پاکستان علما کونسل نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل غیر شرعی، غیر اسلامی اور غیر قانونی ہے ۔ دیئے گئے فتویٰ کے مطابق غیرت کے نام پر عورت یا مرد کو قتل کرنا دہشتگردی کے زمرے میں آتا ہے۔
قتل کرنے والوں پر دہشتگردی کے قانون کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔
ایسے درندہ صفت مجرموں کو جلد از جلد سخت سزائیں دی جائیں۔اسلام کسی صورت غیرت کے نام پر قتل کی اجازت نہیں دیتا ۔ شادی سے پہلے خاتون کی رضامندی شریعت کا تقاضا ہے۔
بلوچستان واقعے میں ملوث قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔
مزید پڑھیں :بلوچستان میں غیرت کے نام پر نو بیا ہتا جوڑے کو سرعام فا ئرنگ کر کے قتل کر دیا گیا