اہم خبریں

نور مقدم قتل کیس ، مجرم ظاہر جعفر کا نیا ڈرامہ ، جا نئے کیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر نے ایک بار پھر عدالت اور انتظامیہ کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لی ہے۔ ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید ظاہر جعفر نے رحم کی اپیل دائر کر دی ہے، جس میں اس نے اپنی ذہنی صحت کو بنیاد بنایا ہے۔ اس اپیل کے بعد جیل انتظامیہ نے اگلا قدم اٹھاتے ہوئے پمز اسپتال کو خط لکھا ہے جس میں باقاعدہ طور پر ایک میڈیکل بورڈ کی تشکیل کی درخواست کی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی جانب سے پمز کو بھجوائے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ظاہر جعفر کی ذہنی حالت کا مکمل جائزہ لینے کے لیے ماہرین پر مشتمل بورڈ تشکیل دیا جائے تاکہ عدالت کو مکمل اور شفاف رپورٹ پیش کی جا سکے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ظاہر جعفر کو عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی جا چکی ہے اور اپیل کے تمام مراحل تقریباً مکمل ہو چکے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ظاہر جعفر نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہے، اور اسی بنیاد پر وہ اپنی سزا میں نرمی یا ممکنہ طور پر ریلیف کا خواہاں ہے۔ تاہم، قانونی ماہرین اس اپیل کو مجرم کی طرف سے سزا سے بچنے کی ایک نئی کوشش قرار دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں :فورسز کا بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشن ،4دہشتگرد ہلاک

متعلقہ خبریں