کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں کئی روز کی کمی کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے اضافے سے 357600 روپے ہوگئی۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2143 روپے اضافے سے 366584 روپے ہو گئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 25 ڈالر اضافے سے 3 ہزار 351 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی میں پھوٹ پڑ گئی