اہم خبریں

نجی سوسائٹیز بارش کے پانی کے نکاس کیلئے اپنی مشینری نصب کریں،مریم نواز

لاہور (اے بی این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اے سمیت دیگرمتعلقہ اداروں نے بہترین کام کیا۔ موثرتیاری کے پیش نظربارشوں میں نقصانات کم ہوئے۔
پی ڈی ایم اے،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کوشاباش دیناچاہتی ہوں۔
حالیہ دنوں میں ریکارڈ بارشیں ہوئیں۔ ضرورت پڑنے پرافواج نے بھی ریسکیوکابہترین کام کیا۔بارشوں کا نیاسپیل 21جولائی سے شروع ہورہاہے۔
بارشوں کے نئے ممکنہ سلسلے کے پیش نظرابھی سے تیاری کی جائے۔
ڈپٹی کمشنرزفیلڈ میں جا کرعوام کی خدمت کریں۔ واساسمیت تمام ادارے بارش کے پانی کے نکاس کیلئے کام کررہے ہیں۔ انفراسٹرکچرکے نقصانات کی فہرستیں بھی تیارکی جارہی ہیں۔
نجی سوسائٹیز بارش کے پانی کے نکاس کیلئے اپنی مشینری نصب کریں۔

مزید پڑھیں :بشریٰ بی بی کا بیٹاجیل روانہ

متعلقہ خبریں