پشاور ( اے بی این نیوز )خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلا مقابلہ ہونگے۔ حکومت اپوزیشن میں معاہدہ ہوگیا۔ 6 سیٹیں حکومت اور 5 اپوزیشن کو ملیں گی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور اور اپوزیشن رہنمائوں کے درمیان ملاقات میں معاملات طے۔
فیصلے کا مقصد ہارس ٹریڈنگ کو روکنا تھا ۔ اپوزیشن کے طلحہ محمود، عطاءالحق درویش، روبینہ خالد، دلاورخان اور نیاز احمد بلا مقابلہ سینیٹرز منتخب ۔
پی ٹی آئی کے مراد سعید۔ فیصل جاوید۔ مرزا آفریدی۔ نور الحق قادری۔ اعظم سواتی اور روبینہ ناز بلامقابلہ منتخب سینیٹرز ہونگے۔ ۔ گنڈاپور پی ٹی آئی کے ناراض امیدواروں کو کمیٹی کے ذریعے راضی کرینگے
مزید پڑھیں :24 گھنٹوں میں اہم گرفتاریاں ،تیاریاں مکمل