اہم خبریں

اسحاق ڈار کی افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند اورعبوری وزیر وزیر داخلہ سراج الدین حقانی سے ملا قاتیں

کابل (اے بی این نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کابل میں افغان وزیراعظم ملا حسن اخوند سے بھی ملاقات ہو ئی ۔

ملاقات یو اے پی ریلوے منصوبے کے معاہدے کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کا باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال۔ خطے میں امن، سلامتی، تجارت اور راہداری تعاون پر گفتگو کی گئی۔

19 اپریل 2025 کی ملاقات کے نکات کا اعادہ کیا گیا۔ پاک افغان اعلیٰ سطحی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق بھی کیا گیا۔ دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

اسحاق ڈار نے افغان قیادت کو پاکستان کا پیغام پہنچایا۔ کابل میں پاک افغان تعلقات میں پیشرفت پر بات چیت بھی کی گئ۔ جبکہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان عبوری وزیر داخلہ سراج الدین حقانی کی ملاقات کابل میں ہوئی۔ ملاقات یو اے پی ریلوے کوریڈور معاہدے کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سیکیورٹی امور پر تفصیلی گفتگو۔ علاقائی خطرات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ بارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی مسائل کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔

اسحاق ڈار کا اقتصادی تعاون اور علاقائی روابط کے فروغ پر زور۔ فریقین کا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار۔ ملاقات میں دو طرفہ امور اور اعتماد سازی کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں :آئندہ 24گھنٹوں میں ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا،جا نئے اپ ڈیٹ

متعلقہ خبریں