اہم خبریں

بارشیں،سیلاب،ایمرجنسی صورتحال، 3 سے 5 دن کا راشن، پانی، ادویات رکھنے کی ہدایت

اسلام آباد (اے بی این نیوز )ملک بھر میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق
پنجاب کے اضلاع لاہور، چکوال، اٹک، جہلم، خوشاب، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد میں بارش کا امکان ہے۔
سیالکوٹ، نارووال، قصور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گجرات اور حافظ آباد میں آندھی و طوفان کے ساتھ شدید بارش کا امکان۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں اگلے 24 سے 48 گھنٹوں تک وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش متوقع ہے۔
نالہ لئی میں طغیانی کا خدشہ، قریبی علاقوں کے مکین انخلاء کیلئے تیار رہیں، خطرے کے سائرن پر فوری ردعمل دیں۔ شہری ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی سڑکوں سے گزرنے سے گریز کریں۔
نشیبی علاقوں کے مکین قیمتی سامان اور مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کر لیں۔
ایمرجنسی صورتحال کیلئے 3 سے 5 دن کا راشن، پانی، ادویات پر مشتمل کٹ تیار رکھیں۔ انتظامیہ نکاسی آب کیلئے مشینری اور پمپس تیار رکھے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کی تمام اداروں کو بروقت اقدامات کی ہدایت۔
سیلابی علاقوں کے رہائشی موبائل، ایف ایم اور ٹی وی الرٹس سے باخبر رہیں۔ این ڈی ایم اے نے پیشگی اقدامات کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کر دیں۔ عوام پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کے ذریعے معلومات حاصل کریں۔

مزید پڑھیں :پٹرول کی طرح اب چینی بھی ہر ماہ مہنگی کرنے کا فیصلہ،جانئے قیمت میں کتنا اضافہ ہو اکرے گا

متعلقہ خبریں