اہم خبریں

پنجاب میں بارشوں کا مؤثر مقابلہ کیا گیا، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہر بار این ڈی ایم اے آکر حوصلہ افزا پیشرفت دیکھتا ہوں۔ این ڈی ایم اے کا ماحول، جدید ٹیکنالوجی اور ٹیم قابلِ ستائش ہے۔
چکوال، لاہور، اسلام آباد اور شمالی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔ این ڈی ایم اے اور صوبائی اداروں کی کوآرڈینیشن خوش آئند ہے۔ پنجاب میں بارشوں کا مؤثر مقابلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت میں پنجاب حکومت نے شاندار کام کیا۔
مستقبل میں کلاؤڈ برسٹ اور شدید بارشوں کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ ماحولیاتی خطرات سے نمٹنے کے لیے پہلے سے تیاری ضروری ہے۔

مزید پڑھیں :فلیش فلڈ ، تمام چھٹیاں منسوخ

متعلقہ خبریں