اہم خبریں

مون سون فیکٹ شیٹ جاری،جانئے کتنا بھاری جانی نقصان ہوا، اربن فلڈنگ کا خدشہ،دفعہ 144 نافذ

لاہور (اے بی این نیوز) پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ڈیموں، دریاؤں، نہروں اور جھیلوں میں تیراکی پر مکمل پابندی عائد۔ بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی دفعہ 144 عائد۔
بلااجازت کشتی رانی پر پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ پابندیاں 30 اگست تک نافذ، انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے اقدام۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر پی ڈی ایم اے کی مون سون فیکٹ شیٹ جاری کر دی جس کے مطابق
مون سون بارشوں سے 108 افراد جاں بحق، 398 زخمی، 128 مکانات متاثر ہو ئے،منگلا ڈیم میں 47 فیصد اور تربیلا میں 79 فیصد پانی موجود۔ دریائے جہلم میں درمیانے درجے اور دریائے سندھ میں نچلے درجے کا سیلاب متوقع۔
لاہور، سیالکوٹ، فیصل آباد، گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔ نالوں، نہروں میں نہانے پر مکمل پابندی، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز، بوسیدہ عمارات سے دور رہیں۔

مزید پڑھیں :کیسپرسکی ماہرین نے کیو آ ر کوڈز سے جڑے ممکنہ خطرات کے حوالے سے خبردار کر دیا

متعلقہ خبریں