اہم خبریں

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ پاکستان ۔۔؟

اسلام آباد (اے بی این نیوز ) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ممکنہ دورۂ پاکستان پر دفتر خارجہ اور امریکی سفارتخانہ لاعلم نکلا، دفتر خارجہ نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ پاکستان سے متعلق اس وقت تک کوئی اطلاع نہیں۔
جونہی صدر ٹرمپ کے دورے کی تاریخ طے ہوئی، عوام کو آگاہ کر دیا جائے گا۔ ترجمان امریکی سفارتخانہ نے بتایا کہ ہمارے پاس اعلان کے لیے فی الحال کچھ نہیں۔
صدر ٹرمپ کے شیڈول سے متعلق معلومات کیلئے وائٹ ہاؤس سے رجوع کریں۔ امریکی سفارتخانے اور دفتر خارجہ نے تاحال دورہ پاکستان کی تصدیق نہیں کی۔

مزید پڑھیں :تمام خرابیوں کا حل قانون کی حکمرانی میں ہے،چیف جسٹس

متعلقہ خبریں