اہم خبریں

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں 50 روپے فی لیٹر کمی کی جائے آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن

اسلام آباد(نیوزڈیسک) آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں پچاس روپے فی لیٹر کمی کی جائے۔آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کے جاری کیے گئے اعلامیے میں حکومت سے مطالبہ کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کی جائے۔ترجمان نے کہا کہ اتحادی حکومت سے امیدیں ختم ہو رہی ہیں اس لیے وزیروں کی تعداد میں کمی کر کے ریلیف دیا جائے۔حکومت آٹھ ماہ میں ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی۔ترجمان آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ اونر فیڈریشن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔ جبکہ شیر داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف قرار دے دیا۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت قوم کے ساتھ مذاق بند کرے، پٹرول کی قیمت 75روپے اضافہ کر کے 10روپے کم کرنا نرا ڈرامہ ہے، عمران خان کے دور حکومت میں عالمی سطح پر برینٹ آئل کی قیمت 113ڈالر تھی، پاکستان میں پٹرول 150روپے فی لیٹر تھا، آج برینٹ آئل کی عالمی قیمت 79 ڈالر ہے جبکہ امپورٹڈ حکومت 215روپے فی لیٹر پٹرول دے رہی ہے۔ عمر سرفراز چیمہ نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز، زرداری حکومت نے ملکی معیشت تباہ و برباد کر کے رکھ دی ہے، قیامت خیز مہنگائی سے سفید پوش طبقہ کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔مشیر داخلہ و اطلاعات پنجاب نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی نااہلی کی بدولت لاکھوں افراد ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، مسلط ٹولے کی بربادیوں کی بدولت لاکھوں پاکستانی ملک چھوڑ چکے اور لاکھوں ملک چھوڑنے کی کوشش میں ہیں۔خیال رہے وفاقی وزیر خزانہ نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کردیا، پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں