اسلام آباد (اے بی این نیوز) نعیم حیدر پنجوتھہ نے کہا ہے کہ ہر جمعرات بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست دی جاتی ہے۔ 9 سے 10 مہینے ہو چکے، بانی سے سیاسی رہنماؤں کو نہیں ملنے دیا جا رہا۔
جیل حکام کی لسٹ میں بار بار نام بھیجنے کے باوجود ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
بانی کی قانونی ٹیم کو محدود وقت کے لیے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
بشریٰ بی بی کو بھی کتابوں، ڈاکٹر اور ملاقات سے محروم رکھا گیا ہے۔
26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ کمزور ہو چکی ہے۔ مقصد صرف سیاسی دباؤ ڈالنا ہے، تاکہ بانی اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹیں۔ شوگر سکینڈل میں ذمہ داران کی نشاندہی ضروری ہے، حقائق چھپائے جا رہے ہیں۔ قیصر احمد شیخ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ہر قسم کی سہولتیں میسر ہیں۔
بانی تحریک انصاف کو اخبار، کتابیں، چہل قدمی کی مکمل اجازت ہے۔ ہمارے کسی اور لیڈر کو ایسی جیل سہولتیں حاصل نہیں رہیں۔ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو سہولیات میں کوئی کمی نہیں۔
حقیقت جاننے کیلئے صحافیوں کو اڈیالہ جیل کا دورہ کروایا جائے۔
چینی کی قیمت نہ بڑھنے دینے کا فیصلہ کابینہ میں طے ہوا۔ وزیراعظم نے قیمت کنٹرول اور ایکسپورٹ بند کرنے کی ہدایت دی۔ بزنس میں فیصلے غلط بھی ہو سکتے ہیں، نیت صاف ہو تو کوئی حرج نہیں۔
اگر کسی نے جان بوجھ کر غلط فگرز دیے تو مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں۔
فیصلے عدالتوں یا شفاف تحقیقات کے ذریعے دیکھے جائیں۔ میں کابینہ فیصلے کا ذمہ دار ہوں، ہر معاملے میں نیت اور ارادہ دیکھنا لازمی ہے۔
مزید پڑھیں :ریاست مخالف سوشل میڈیا سرگرمیوں کا الزام، علیمہ خان کو نوٹس جاری،ذاتی طور پر طلب