اہم خبریں

سیکیورٹی فورسز کا آپریشن،3 فتنہ الہندوستان جہنم واصل،میجر سیدرب نواز طارق شہید

آواران ( اے بی این نیوز )سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن۔ آپریشن بھارتی پر اکسی فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی پر کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 3بھارتی سپانسرڈ دہشتگرد ہلاک ،آئی ایس پی آر کے مطابق
آپریشن کے دوران میجر سیدرب نواز طارق بہادری سے لڑتے ہوئے شہیدہو گئے۔ میجرسید رب نواز شہید کا تعلق مظفرآباد سے ہے۔ ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن ۔
سیکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ محسن نقوی نے کہا کہ
لاہور: شہید میجر سید رب نواز طارق کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ میجر رب نواز طارق نے وطن پر جان قربان کر کے بہادری کی عظیم مثال قائم کی۔ آواران میں میجر رب نواز طارق نے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔
شہید میجر رب نواز طارق کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ فتنہ الہندوستان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے شہید کو سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں :خلیل الر حمان قمر کے بعد ایک اور ہنی ٹریپ سامنے آگیا،جا نئے کون شامل ہے

متعلقہ خبریں