اہم خبریں

نئی پارٹی پوزیشن جاری ، پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل کا وجود ختم

اسلام آباد (اے بی این نیوز)سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا اسمبلی سے وجود ختم ہو گیا۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی۔
جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کی ایک ایک خاتون نشست ختم، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق
مسلم لیگ (ن) کو خاتون کی ایک مخصوص نشست مل گئی۔ جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشستوں کی تعداد 9،9 ہو گئی۔ پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں کی تعداد 5 ہو گئی۔
اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے پاس ایک ایک نشست موجود۔
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان آزاد قرار۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 91 ہو گئی۔

مزید پڑھیں :پنجاب میں طوفانی بارشوں نے تبا ہی مچا دی، درجنوں ہلاکتیں، مکان زمین بوس،چھتیں گر گئیں

متعلقہ خبریں