اہم خبریں

کے پی اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم ،تفصیلات سامنے آگئیں ،جانئے کس کو کو کتنی نشستیں ملی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم ۔ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں سے متعلق فہرست جاری کردی۔ جے یوآئی اور ن لیگ کو خواتین ،اقلیتوں کی 10،10مخصوص نشستیں مل گئی ۔
پیپلزپارٹی کو خواتین کی 5مخصوص نشستیں مل گئیں۔ جے یوآئی اور پیپلزپارٹی کی خواتین کی ایک ،ایک نشست ختم ۔ جے یوآئی کی بلقیس اور پیپلزپارٹی کی ساجدہ بیگم کا نوٹیفکیشن واپس۔
مسلم لیگ ن کی سیدہ سونیا حسین کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری ۔
اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے درمیان ایک نشست پر ٹاس ہوگا۔ اے این پی اور پی ٹی آئی کی ایک ایک مخصوص نشست ہے۔ پیپلزپارٹی کے خیبرپختونخوا اسمبلی میں ارکان کی مجموعی تعداد 10ہوگئی ۔ اے این پی اور پی ٹی آئی پی کے ارکان کی تعداد 3،3ہوگئی ۔
جے یوآئی اور مسلم لیگ ن کے درمیان اقلیتی نشست پر ٹاس ہوگا۔ خیبرپختونخوا میں اسمبلی میں آزاد ارکان کی تعداد 93ہے۔

مزید پڑھیں :قلات سے بہت بڑی خبر آگئی، مسافر بس نشانہ پر،بھاری جانی نقصان

متعلقہ خبریں