اسلام آباد (اے بی این نیوز)اسلام آباد ایئرپورٹ پر خراب موسم کے باعث پروازوں کا شیڈیول متاثر ہوگیا اسلام آباد سے جانے اور آنے والی کم از کم چھ پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
فلائٹ انکوائری کے مطابق اسکردو کا فلائٹ آپریشن مکمل طور پر معطل رہا۔ خراب موسم کے باعث اسکردو سے اسلام آباد آنے اور جانے والی پی آئی اے کی پروازیں PK-451 اور PK-452 منسوخ کر دی گئیں ایئر بلیو کی دو طرفہ پروازیں PA-251 اور PA-252 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں
ادھر کراچی سے اسلام آباد آنے والی ایئر سیال کی دو پروازیں PF-121 اور PF-123 بھی کینسل کی گئیں حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روانگی سے قبل فلائٹ انکوائری سے لازمی رجوع کریں
مزید پڑھیں :قلات سے بہت بڑی خبر آگئی، مسافر بس نشانہ پر،بھاری جانی نقصان