کراچی(اے بی این نیوز )نیب کا بحریہ ٹاون کراچی میں ایک اور چھاپہ۔ نیب نےبحریہ ٹاون کراچی کی متعدد گاڑیاں تحویل میں لے لیں۔ گاڑیوں کوبحریہ ٹاون سےنیب کےدفتر منتقل کیا جارہاہے۔
بحریہ ٹاون کےخلاف 17ہزارایکٹرزمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔
نیب نےکچھ ماہ پہلے بحریہ ٹاؤن کراچی کی کمرشل پراپرٹی کو منجمد کردیا۔ ذرائع کے مطابق کچھ عرصے سےبحریہ ٹاون کی جانب سےڈیل کا تاثر دیاجارہاتھا۔ بحریہ ٹاون کےساتھ کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہوئی،قانون کےمطابق کاروائی کررہےہیں۔
مزید پڑھیں :مقبو ضہ کشمیر کا مسئلہ، مودی کو اپوزیشن نے آڑے ہاتھوں لے لیا،راہول گاندھی،ارجن کھڑگے کی کھلی وارننگ