اہم خبریں

سینیٹ،ضمنی انتخاب،شیڈول جاری

اسلام آباد (اے بی این نیوز)ثانیہ نشتر کی خالی نشست پرضمنی انتخاب کیلئےخواتین امیدواروں کی فہرست جاری ۔ الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کا باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا، اعلامیہ کے مطابق
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
تمام امیدواروں کے کاغذات درست قرار دے دیے گئے، فارم 53 کے تحت فہرست جاری۔ رحیلہ بی بی، مثال اعظم اور ساجدہ بیگم کے کاغذات منظور کر لیے گئے،اعلامیہ
میمونہ باسط، سمیرا شمس، صوبیہ شاہد، مہتاب ظفر امیدواروں میں شامل ۔
صائمہ خالد اور شازیہ بھی امیدواروں میں شامل۔ سینیٹ کی یہ نشست ڈاکٹر ثانیہ نشتر کے مستعفی ہونے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں :فلڈ کنٹرول روم کی وارننگ پوسٹ پر نصب سسٹم کی بیٹریاں چوری

متعلقہ خبریں