راولپنڈی (اے بی این نیوز)سیلاب کی صورتحال مانیٹرنگ کیلئے فلڈ کنٹرول روم کی وارننگ پوسٹ پر نصب سسٹم کی بیٹریاں چوری ہو گئیں ۔ پوسٹ کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع،نامعلوم چوروں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
فلڈ وارننگ پوسٹ پیرودھائی سے بیٹریاں چوری ہونے کے بعد کنٹرول روم کا عملہ پہنچا تو دیکھا تالے ٹوٹے ہوئے تھے ۔ سسٹم کے ساتھ لگی چھ بیٹریاں غائب تھی ۔ بیٹریاں 2006سے سسٹم کیساتھ منسلک تھیں۔ فلڈ کنٹرول روم انچارج رضوان کے مطابق بیٹریاں چوری کے بعد سسٹم کو عارضی طور پر بجلی سے منسلق کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :یوٹیلیٹی سٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کی جائیں گی،اعلامیہ جاری کر دیا گیا