اہم خبریں

یوٹیلیٹی سٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کی جائیں گی،اعلامیہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وزیراعظم کی قائم کردہ کمیٹی کا یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش و نجکاری پر اجلاس کا انعقاد ہوا،اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی۔ ملازمین کیلئے منصفانہ اور مالی طور پر قابلِ عمل وی ایس ایس پلان پر غور کیا گیا۔
کمیٹی نے نجکاری کمیشن سے مشاورت کی سفارش کر دی۔ یوٹیلیٹی سٹورز کے اثاثہ جات کی فروخت کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق
کمیٹی کی حتمی رپورٹ جلد وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔
یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش اور ملازمین کیلئےرضاکارانہ ریٹائرمنٹ سکیم کمیٹی کا مینڈیٹ ہے۔ 31جولائی تک یوٹیلیٹی سٹورز کی تمام سرگرمیاں بند کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں :پاکستانی فضائی کمپنیوں پر برطانوی پابندیاں ختم

متعلقہ خبریں