کراچی ( اے بی این نیوز ) شازیہ مری نے کہا ہے کہسیلاب متاثرین کو مالکانہ حقوق کے ساتھ گھر دیے جا رہے ہیں۔ سندھ حکومت اب تک 21 لاکھ مکانات تعمیر کر چکی ہے۔
سندھ پیپلز ہاؤسنگ سکیم کے تحت گھر فراہم کیے جا رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی غریب طبقے کی نمائندہ جماعت ہے۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام مستحقوں کا سہارا ہے۔ پیپلز پارٹی بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے۔
بلاول بھٹو اور آصف زرداری خواتین کو بااختیار بنانے کے وژن پر عمل پیرا ہیں۔
مزید پڑھیں :750 روپے کے انعامی بانڈز،جانئے کس پرائز بانڈ نے پہلا انعام جیتا