اسلام آباد( اے بی این نیوز ) پی ٹی آئی را ہنما علی بخاری نے کہا ہے کہ ہمیں کسی کے کہنے سے لیڈر یا ورکر نہیں مانا جاتا۔ بانی پی ٹی آئی نے ہمیں ٹکٹ دیا، عوام نے 50،50 ہزار ووٹ دے کر منتخب کیا ۔
عوام نے اعتماد کیا، اسی لیے آج ہم اسمبلی میں بیٹھے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی آج بھی پارٹی کے وائس چیئرمین ہیں۔
پی ٹی آئی آج بھی ملک کی سب سے مضبوط جماعت ہے۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ہم موروثی سیاست کو مانتے ہی نہیں، اس کے خلاف ہیں۔
والد جیل میں ہیں اور وہ بیٹے سے ملنے آئے تو آپ کیسے روکیں گے؟
قانون کا بیڑا غرق کر کے اسے گھر کی باندی بنا دیا گیا ہے۔ کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ مریم نواز 2013 سے پہلے بھی پارٹی کے ساتھ کھڑی تھیں، قربانیاں دی ہیں۔
مریم نواز نے پارٹی بیانیہ مضبوط کیا، سوشل میڈیا سیل تک خود سنبھالا۔
مشکل وقت میں مریم نواز اپنے والد نواز شریف کے ساتھ ڈٹی رہیں۔ مریم نواز ہمیشہ سے سیاسی کردار ادا کر رہی ہیں۔ چودھری نثار جیسے لیڈرز بھی اس استقامت کا مظاہرہ نہیں کر سکے۔
مریم نواز کی قربانی اور جدوجہد سے ہی وہ اس مقام پر پہنچی ہیں۔
2018 میں گرفتاری دینا مریم نواز کے عزم کا ثبوت ہے۔ پارٹی میں جو بھی مقام پاتا ہے وہ اپنی جدوجہد سے پاتا ہے۔ پی ٹی آئی ورکرز صرف بانی پی ٹی آئی کے خاندان کو ہی قبول کرتے ہیں۔
نواز شریف یا مریم نواز نے کبھی پارٹی چھوڑنے والوں پر ذاتی حملے نہیں کیے۔
مزید پڑھیں :K&Ns فوڈز بچوں کیلئے زہر قاتل،موذی امراض کا سبب بن رہا ہے