اہم خبریں

750 روپے کے انعامی بانڈز،جانئے کس پرائز بانڈ نے پہلا انعام جیتا

اسلام آباد(  اے بی این نیوز     )750 روپے والے پرائز بانڈ کی پہلی قرعہ اندازی 15 جولائی 2025 کو نیشنل سیونگز ڈویژن کے راولپنڈی آفس میں ہوئی۔ پہلا انعام جیتنے والا 1,500,000 روپے گھر لے جائے گا، دوسرے انعام کے تین فاتحین میں سے ہر ایک کو 500,000 روپے ملیں گے۔

جولائی 2025 میں ہونے والی 750 مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کا پہلا انعام پرائز بانڈ نمبر 953346 کے مالک نے جیت لیا ہے۔
دوسرے انعام کے فاتحین
دوسرا انعام پرائز بانڈ نمبر: 294897، 651248، اور 965105 کے مالکان نے جیتا ہے۔

جیتنے والی رقم پر ٹیکس
ایک سرکاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم اور قرض پر منافع پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق فائلرز اب انعامی بانڈز کی جیتنے والی رقم پر 15 فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کریں گے۔ دوسری طرف نان فائلرز اسی آمدنی پر 30 فیصد زیادہ شرح ادا کریں گے۔

مزید پڑھیں :K&Ns فوڈز بچوں کیلئے زہر قاتل،موذی امراض کا سبب بن رہا ہے

متعلقہ خبریں