اہم خبریں

عالیہ حمزہ،سلمان اکرم آمنے سامنے،آئندہ غیر ذمہ دار ٹویٹ پر سخت تادیبی کارروائی کی وارننگ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )عالیہ حمزہ کی ٹویٹ پر سلمان اکرم راجہ کا شدید ردعمل سامنے آگیا۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ لاہور ایونٹ کو سازش کے تحت متنازع بنایا گیا۔
جو ایونٹ میں نہیں آیا، وہ مرضی سے نہیں آیا، کسی کو روکا نہیں گیا۔
وزیراعلیٰ کی اکیلے پریس کانفرنس مناسب نہیں تھی، اسی لیے شریک ہوا۔ آئندہ غیر ذمہ دار ٹویٹ ہوئی تو سخت تادیبی کارروائی ہوگی۔ بانی کی دی گئی تحریک کی تاریخ حتمی ہے، 90دن کی باتیں بے معنی ہیں۔
عالیہ حمزہ ٹویٹس کے بجائے پنجاب میں تحریک کو متحرک کریں۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم نے استعفیٰ دیدیا ، سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچ گئی

متعلقہ خبریں