اہم خبریں

پارٹی میں جو اختلافات پیدا کرے گا، اس کو میں خود دیکھ لوں گا، احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا، عمران خان

راولپنڈی (اے بی این نیوز) علیمہ خان نے اپنی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ کہا کہ ہماری فیملی پارٹی کے فیصلوں کے ساتھ کھڑی ہے اور بانی کے پیغامات پر عمل درآمد چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب بانی کی رہائی کے لیے راستہ بنانا ہے اور سپرٹنڈنٹ جیل کو غیر انسانی سلوک ختم کرنا چاہیے۔

علیمہ خان نے اپنی دیگر دو بہنوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی کے ساتھ اور بشریٰ بی بی کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ان کے ٹی وی اور اخبارات بند کیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سپرنٹنڈنٹ جیل اور کرنل صاحب نے انسانی حقوق پامال کر دیے ہیں۔
بانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ لاہور اجلاس کو لیکر پارٹی میں اختلاف جان بوجھ کر پیدا کیا جا رہا ہے۔ ذاتی اختلافات ختم کریں اور تحریک پر فوکس رکھیں۔ جو اختلاف پیدا کرے گا، پارٹی میں اس کو میں خود دیکھ لوں گا۔
انہوں نے کہا کہ تین سو پارلیمنٹرینز کا لاہور آنا خوش آئند ہے۔ ہم جیلوں میں بیٹھے ہیں اور آپ لوگ اختلافات پیدا کر رہے ہیں۔ ہمارے ساتھ روا سلوک کا حساب ہونا چاہیے۔ادھر پارٹی رہنما احمد خان بچھر نے کہا ہے کہ لاہور میں پانچ اگست تک ہماری تحریک چلتی رہے گی۔

26 ارکان اسمبلی کے حوالے سے اسپیکر سے میٹنگ ہوئی ہے۔ اپوزیشن کو احتجاج سے نہیں روکا جا سکتا۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی کی واضح ہدایات ہیں کہ لاہور اجلاس کے حوالے سے میڈیا پر مزید بات کرنی ہے۔ پارٹی پیسے کی بنیاد پر کسی کو ٹکٹ نہیں دے گی۔ ہم سب نے مل کر اکٹھے چلنا ہے۔

مزید پڑھیں :وزیر اعظم نے استعفیٰ دیدیا ، سیاسی منظرنامے میں ہلچل مچ گئی

متعلقہ خبریں