اسلام آباد(اے بی این نیوز)قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 15 جولائی سے 31 اگست تک تعلیمی سرگرمیاں بند رہیں گی۔
انتظامیہ کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز بھی آج سے بند رہیں گے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی قائداعظم یونیورسٹی میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قائداعظم یونیورسٹی میں تعلیمی سرگرمیاں موسم گرما کی تعطیلات کی وجہ سے 31 اگست تک بند رہیں گی۔