اہم خبریں

اٹک : ماں، بیٹی اور بیٹا تالاب میں ڈوب کر جاں بحق

اٹک (اے بی این نیوز) اٹک کے شہر پنڈی گھیب کے علاقے پیرانہ گائوں میں ماں ، بیٹی اور بیٹے کے تالاب میں ڈوپ کر جاں بحق ہوگئے ، یہ افسوسناک واقعہ کے بعد مقامی افراد کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی ۔ بچوں کو بچانے کیلئے ماں نے بھی تالاب میں چھلانگ لگادی تاہم پانی گہرا ہونے کے بعد تینوں تالاب میں ڈوب کر زندگی کی بازی ہار گئے۔

پولیس نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔عینی شاہدین نے بتایا کہ خاتون نے ڈوبتے بچوں کو بچانے کیلئے تالاب میں چھلانگ لگائی تھی لیکن تالاب کا پانی گہرا ہونے کے باعث تینوں ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق تحصیل پنڈی گھیب کے علاقے گاوں پیرانہ میں مسماۃ نگہت شاہین زوجہ محمد قدیر ساکن پرانہ عمر تقریبا 35 سال اپنے بیٹے عبدالرؤوف ولد محمد قدیر عمر 10 سال اور عائشہ دختر محمد قدیر عمر 13 سال کے ہمراہ گھر کے قریب تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی

، مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشوں کو پانی سے باہر نکالا ، تحصیل پنڈی گھیب کے ایس ایچ او منور صاحب اور ڈی ایس پی سجاد صاحب پرانہ گاوں میں تالاب پہ موقع پر پہنچ گئے بچوں اور ماں کی لاش کو تحصیل پنڈیگھیب کی سول ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تفتیش جاری ہے
القسام بریگیڈز کا اسرائیلی فوج پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ ، متعدد اسرائیلی فوجی اہلکار ہلاک، کمانڈر شدید زخمی

متعلقہ خبریں