اہم خبریں

26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس، مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

لاہور ( اے بی این نیوز    )پنجاب اسمبلی میں 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس، حکومت اور اپوزیشن کی بات چیت۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے خلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں بیشتر نکات پر اتفاق رائے ہو گیا ہے اور دونوں کی کمیٹی نے اتفاق کیا کہ اسمبلی کا اجلاس پارلیمانی روایات کے مطابق چلایا جائے گا۔
اجلاس کے دوران حکومتی کمیٹی نے اپوزیشن کو تین شرائط پیش کیں۔

پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس، حکومت نے مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔حکومتی کمیٹی نے اپنی شرائط میں کہا کہ اسمبلی میں گالی گلوچ اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال نہ کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ اور وزراء کی تقاریر کے دوران شور مچانے کی بجائے معاملے کی سماعت کی جائے۔ ایوان کو پارلیمانی روایات کے مطابق چلایا جائے۔

ذرائع کے مطابق حکومتی ارکان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ضمانت دے تو ان پر عمل کیا جائے گا، اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے 4 مطالبات بھی حکومتی ارکان اور سپیکر کے سامنے رکھے۔

اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے اپنے ارکان کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ معطل اپوزیشن ارکان کو بحال کیا جائے، اپوزیشن ارکان پر عائد جرمانے اٹھائے جائیں، 4 اپوزیشن ارکان کو دوبارہ قائمہ کمیٹیوں کا چیئرمین بنایا جائے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی نے کہا کہ اونچی آواز میں احتجاج کرنا اپوزیشن کا استحقاق ہے۔

مزید پڑھیں :عمران خان کی ہدایات نظر انداز،پی ٹی آئی میں چپقلش شدت اختیار کر گئی،علی امین کیخلاف قیا دت پھٹ پڑی

متعلقہ خبریں