اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) راولپنڈی، اسلام آباد میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ،ترجمان واسا کے مطابق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی پر واسا راولپنڈی ہائی الرٹ، رین ایمرجنسی نافذکر دی گئی ہے۔
سیدپور 33، بوکڑہ 11 اور گولڑہ میں 18 ملی میٹر بارش ریکارڈ۔ نشیبی علاقوں میں ہیوی مشینری اور عملہ تعینات کر دیا گیا۔ کمیٹی چوک انڈر پاس اور مری روڈ پر بارش کے آغاز پر ہی مشینری پہنچا دی گئی۔
نالہ لئی اور دیگر نالوں کی بروقت صفائی مکمل کر لی گئی۔
شہر بھر کے نالوں اور نالہ لئی کی مانیٹرنگ جاری ہے۔ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ نالہ لئی: کٹاریاں کے مقام پر پانی کا لیول 5 فٹ، گوالمنڈی پل پر 4 فٹ ریکارڈ ۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واسا مکمل طور پر تیار ہے۔
مزید پڑھیں :90 دن پاکستان میں ویسے ہی بدنام ہو چکے ہیں،خواجہ آصف