اہم خبریں

90 دن پاکستان میں ویسے ہی بدنام ہو چکے ہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    ) خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے 5 اگست کہا، گنڈاپور نے 90 دن تضاد واضح ہے۔ 90 دن پاکستان میں ویسے ہی بدنام ہو چکے ہیں۔
اگر گنڈاپور بانی پی ٹی آئی سے ہٹ کر اعلان کر رہے ہیں تو خود جانیں۔
پی ٹی آئی کا پاور شو پر امن رہا، کسی نے مداخلت نہیں کی۔ سیاسی سرگرمیاں پر امن ہوں تو ضرور جاری رہیں۔ مرزا آفریدی کو نہیں جانتا، صرف نام سنا ہے۔ سنا ہے مرزا آفریدی مالدار ہیں، شاید بولی لگا دی ہو۔
مولانا فضل الرحمان ایک مستند اور مضبوط سیاسی قوت ہیں۔ سروے کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں۔ 14 سال حکومت کے بعد خیبرپختونخوا میں باغ و بہار ہونا چاہیے تھا۔
وہاں وعدے پورے نہیں ہوئے، پی ٹی آئی رہنما خود ایک دوسرے پر الزامات لگا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی کا خیبرپختونخوا میں وہ سیاسی ہولڈ نہیں رہا جو ماضی میں تھا۔

مزید پڑھیں :K&N’s کے شائقین ہو جائیں ہو شیار،بری خبر آگئی

متعلقہ خبریں