لاہور ( اے بی این نیوز )وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ قانون صرف غریب کیلئے نہیں،طاقتورپر بھی لاگو ہونا چاہئے۔ قانون پر عملداری نہیں ہوگی تو کوئی فائدہ نہیں۔ جتنا بڑا خلاف ورزی کرنے والا ہوگا ،پیرا کی گرفت اتنی ہی بڑی ہوگی۔
پولیس اہلکار نے میرے بیٹے کی گاڑی کو روکا اور چالان کیا۔ طاقتوروں کو پتہ ہے قانون غریب کیلئے ہے۔ وزیراعلیٰ کا بیٹا ہویاکوئی اور،کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔ میں نے پولیس اہلکار کو فون کیا اورچالان کرنے پر تعریف کی۔
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ تجاوزات کی وجہ سے بازار تنگ ہوگئے تھے۔
اب تجاوزات کا خاتمہ کرکے بازاروں کووسیع کردیا گیا ہے۔ قیمتوں پر کنٹرول کرنے کیلئے ادارے کا قیام عمل میں لایاگیا ہے۔ تجاوزات کے خاتمے کیلئے فورس کام کرے گی۔
یہ فورس اگلے ہفتے سے اپنا کام شروع کردے گی۔
سڑکوں اور بازاروں سے تجاوزات کے خاتمے پر عوام خوش ہیں۔ تجاوزات کے خاتمے سے تاجر برادری کے کاروبار میں بہتری آئی ہے۔ تنگ بازار ہراسمنٹ کی وجہ بن رہے تھے۔
منافع خوری کے خاتمے کیلئے اقدامات کئے ہیں۔
مصنوعی مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے کوئی فورس نہیں تھی۔ پنجاب میں امن وامان اورحکومتی احکامات پر عملدرآمد کیلئے ایک ادارے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں :رجب بٹ بڑی مشکل میں