اہم خبریں

26ارکان کی رکنیت معطلی، حکومت سے اتفاق رائے نہ ہو سکا

لاہور (اے بی این نیوز) ملک احمد بھچر نے کہا ہے کہ 26ارکان کی رکنیت معطلی کے معاملے پر سپیکر سے پہلے ملاقات ہوئی تھی۔ یہ تمام معاملہ ابھی انیشل اسٹیج پر ہے، حتمی رائے قبل از وقت ہو گی۔ جب اتفاق رائے ہوگا تو تمام تفصیلات سب کے سامنے آئیں گی۔
ہم نے سپیکرز کو کہا ہے کہ رولز آف پروسیجر کو مدنظر رکھا جائے۔ دونوں جانب سے زبان کا استعمال افسوسناک ہے، آئندہ روکنا ہوگا،۔ گالی کو کوئی بھی شخص جسٹیفائی نہیں کر سکتا، چاہے وہ کسی طرف سے ہو۔
دونوں جماعتیں بڑی پارٹیز ہیں، ذمہ داری کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔
ہمارے تحفظات حقیقی ہیں، ہمارے خلاف ایف آئی آرز درج ہو چکی ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایوان کی کارروائی ضابطے اور عزت کے ساتھ چلے۔

مزید پڑھیں :عالیہ حمزہ پی ٹی آئی کے خلاف پھٹ پڑیں، پارٹی قیادت پرتنقید

متعلقہ خبریں