اہم خبریں

قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید، قانون ہاتھ میں لیا تو گرفتاری ہوگی،گورنر کے پی کے

پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ احتجاج آئین و قانون کے دائرے میں ہونا چاہیے، پُرامن احتجاج اور تحریک سب کا جمہوری حق ہے، مگر کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید کہتے ہیں مگر قانون شکنی کی تو گرفتاری ہوگی۔

پشاور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پُرامن احتجاج ہر شہری کا آئینی و جمہوری حق ہے، مگر کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

گورنر نے کہا کہ ہم قاسم اور سلیمان کو خوش آمدید کہتے ہیں، مگر اگر آئین و قانون کو پامال کیا گیا تو گرفتاریاں بھی ہوں گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی آئینی دائرے میں رہتے ہوئے تحریک چلائے، وہ قابلِ قبول ہے، لیکن قانون شکنی کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن ہمارے لیے ایک امتحان ہے، اور اپوزیشن کی کوشش ہو گی کہ وہ پانچ نشستیں حاصل کرے۔

انہوں نے عندیہ دیا کہ سینیٹ الیکشن کے بعد سیاسی صورتحال میں ممکنہ طور پر عدم اعتماد کی تحریک پر غور کیا جا سکتا ہے۔

بات چیت کے دوران گورنر خیبرپختونخوا نے طنزیہ انداز میں کہا، ”ایسا نہ ہو کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور تحریک چلائیں اور پیچھے سے سیلاب آ جائے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ صرف وہی تحریک کامیاب ہو گی جو پاکستان کے آئین کو فالو کرے۔

فاٹا مرجر کے حوالے سے سوال پر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ”مرجر ریورسل“ کی کوئی بات نہیں ہو رہی، البتہ اس سلسلے میں ایک جرگہ تشکیل دیا جا رہا ہے تاکہ تمام فریقین کو اعتماد میں لیا جا سکے۔
مزیدپڑھیں:محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

متعلقہ خبریں