اہم خبریں

پی ٹی آئی قافلے کی لاہور آمد، یاسر گیلانی سمیت 4 کارکن گرفتار

لاہور(ویب ڈیسک)شاہدرہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما یاسر گیلانی سمیت 4 کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور کی جانب رواں دواں ہے اور شاہدرہ میں پولیس اور سول لباس میں ملبوس اہلکاروں نے پی ٹی آئی کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش شروع کر دی ہے جبکہ اس دوران پی ٹی آئی رہنما یاسر گیلانی سمیت چار کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں پارلیمنٹرینز کا قافلہ فیروزوالہ پہنچ گیا ہے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان سے برطانیہ جانے والوں کے لئے بڑی خبر

متعلقہ خبریں