اہم خبریں

افغان شہریوں کو غیر قانونی ویزے جاری کرنے پر ایف آئی اے کا بڑا ایکشن

اسلام آباد(اے بی این نیوز)افغان شہریوں کوغیر قانونی ویزے جاری کرنے کے معاملے پر ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے اپنے ہی محکمے کے مزید دواہلکاروں کو گرفتارکرلیا۔

حکام کے مطابق گرفتاراہلکارکرپشن اورغیر قانونی ویزا اجرا میں ملوث تھےاس سے قبل بھی اسی کیس میں چار اہلکاروں کو حراست میں لیا جا چکا ہے جس کے بعد گرفتارافراد کی مجموعی تعداد 6 ہو گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان نے رشوت کےعوض جعلی دستاویزات پرافغان شہریوں کو ویزے جاری کیے، مزید انکشافات آئندہ دنوں میں سامنے آنے کی توقع ہے۔ایف آئی اے نے تمام گرفتار اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کارروائی شروع کردی ہے اورتحقیقات مزید وسیع کی جا رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزہفتہ 12 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال

متعلقہ خبریں