اسلام آباد ( اے بی این نیوز ) سینئر قانون دان فیصل چودھری نے کہا ہے کہ حکومتی رویہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ بزدلوں کی طرح پیچھے سے وار کر رہے ہیں۔ حکومت عوامی تائید نہ ہونے کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔
چھوٹی بات پر گھبرا جانا کمزوری کی علامت ہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ احتجاج میں شامل ہونے کا وقت ہوتا ہے، یہ تو پہلے ہی ہڑبڑا گئے۔
یہ لوگ کہتے کچھ اور ہیں، کرتے کچھ اور۔
گورنر اور حکومت کے بیانات تضاد سے بھرے ہیں۔ ٹانگیں کانپ رہی ہیں، یہ سیاسی عدم اعتماد کی نشانی ہے۔ اگر ہمیں للکارا ہے تو ہم بھی جواب دینا جانتے ہیں۔ قمرالاسلام راجہ نے کہا کہ
تحریکیں صرف خواہشات اور مفروضوں پر چلائی جا رہی ہیں۔
سیاسی معاملات میں جھوٹ اور قیاس آرائیاں غالب ہیں۔ سیاسی شخصیات اگر خبریں دینے لگیں تو صحافت کا کیا ہوگا؟ اب بات صرف اندازوں اور افواہوں پر کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکومتی اتحاد کو سادہ اکثریت ملی۔
پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں اس لیے نہیں ملیں کیونکہ ان کا حق نہیں تھا۔ قانونی نکات بار بار دہرانے سے وقت ضائع ہوگا۔
مزید پڑھیں :آج سونے کے ریٹس،جا نئے سستا ہوا یا مہنگا