اہم خبریں

اداکارہ حمیرااصغرکی نمازجنازہ اداکردی گئی

اسلام آباد (اے بی این نیوز)اداکارہ حمیرااصغرکی نمازجنازہ اداکردی گئی۔ قبل ازیں اداکارہ حمیرااصغرکی میت کراچی سےلاہورپہنچادی گئی تھی۔ لاہور:مرحومہ کی نمازجنازہ ماڈل ٹاؤن کیوبلاک میں اداکی جائےگی۔ اداکارہ حمیرااصغرکی تدفین ماڈل ٹاؤن کیوبلاک میں کی جائےگی۔ ادھر دوسری جانب حمیرااصغرنےچچاکی لاہورمیں میڈیا سےگفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ حمیراسےفون پررابطہ ہوتاتھاجب بھی لاہورآتی توگھرضرورآتی تھی۔ ہمیں کراچی میں حمیراارشدکےگھرکانہیں پتہ تھا۔ فون بندہونےپرحمیراسےکوئی رابطہ نہ کرسکے۔
حمیرااصغرشوبزمیں کام کرناچاہتی تھی وہاں خوش تھی۔ حمیراکےوالدین اس فیصلےسےخوش نہیں تھے۔ میری بہن کاانتقال ہوگیاتھاہم اس غم میں تھے۔ حمیراپڑھی لکھی تھی2018میں کراچی شفت ہوئی۔ حمیراپینٹنگزبناتی تھی اوراپنےکام سےخوش رہتی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کی موت 8 سے 10 ماہ قبل ہوئی تھی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لاش کو پلاسٹک کے تھیلے میں بند کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے لایا گیا۔خاتون کا جسم گلنے سڑنے کے ابتدائی مرحلے میں تھا اور رپورٹ میں چھوٹے کیڑوں کی موجودگی بھی درج کی گئی تھی۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق خاتون کے ناخن ہڈی سے جدا تھے اور اس کا چہرہ ناقابل شناخت تھا۔ کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی نہیں ملی، جبکہ خاتون کے جسم کے نچلے حصے کا گوشت بالکل ختم ہو چکا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ جسمانی معائنے کی بنیاد پر عصمت دری کے ثبوت حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔ خاتون کے جسم سے ملنے والے بالوں اور شرٹ کے کچھ ٹکڑے کیمیائی معائنے کے لیے محفوظ کر لیے گئے ہیں تاکہ مزید تفتیش کی جا سکے۔اس واقعے نے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ پولیس تفتیش کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں :قاسم اور سلمان کی آمد، پارٹی میں نئی جان پڑ گئی،تیاریاں عروج پر،اہم اجلاس طلب

متعلقہ خبریں