اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔ دہشتگردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔ نہتے شہریوں کا قتل فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی ہے۔ صدر ۔ وزیر اعظم، چیئرمین سینیٹ ، سپیکر قومی اسمبلی، وزیر داخلہ، وزرائے اعلیٰ، کی کی بے گناہ مسافروں کی شہادت پر شدید مذمت۔ صدر نے کہا فتنۃ الہندُوستان پاکستان میں انتشار اور بد امنی پھیلانا چاہتا ہے ۔ وزیر اعظم نے کہا عزم۔ اتحاد اور طاقت سے دہشتگردی کے ناسور سے نمٹیں اور اس کو جڑ سے اکھاڑ کر دم لیں گے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کہتے ہیں معصوموں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی انتہا۔ بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے۔ دشمن کی ہر سازش قوم کی حمایت سے ناکام بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے دہشتگردوں نے بزدلی اور درندگی کا ثبوت دیا اور ریاست اس کا سخت جواب دے گی۔ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابلِ معافی جرم ہے ۔ بے گناہوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا،قبل ازیں گزشتہ رات کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد وں نے بلوچستان کے امن پر پھر وارکیا اور 9 بے گناہ پنجابی بسوں سے اتار کر قتل کر دئیے۔ سرڈھاکہ میں کوئٹہ سے لاہور جانیوالی بسوں سے 9 مسافروں کو اغواء کرلیا ۔ ۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق لورالائی کے قریب مسافروں کے اغوا ءکی اطلاع ملی۔ دہشت گردوں نے بسوں سے مسافروں کو اتار کر شناخت کے بعد شہید کیا۔ ۔ دہشت گردرات کی تاریکی میں فرار ہو گئے۔ سیکورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ شہداء کی میتیں ڈی جی خان منتقل ۔ مسافروں کا تعلق پنجاب کے مختلف شہروں سے تھا۔
مزید پڑھیں :پی ٹی سی ایل کےسابقہ ملازمین پنشن کے مکمل حقدار ہیں،سپریم کورٹ
