اہم خبریں

قاسم اور سلیمان والد کی رہائی کی مہم لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے، شاہد خٹک

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) پی ٹی آئی راہنما شاہد خٹک نے کہا ہے کہ قاسم اور سلیمان والد کی رہائی کی مہم لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے۔ قاسم و سلیمان سٹیج پر آئیں، ہم خود ان کے لیے جگہ بنائیں گے۔ اگر بیٹے سیاسی پوزیشن لیں تو تنقید بنتی ہے، محض احتجاج پر نہیں۔
کوئی ان سے یہ حق نہیں چھین سکتا کہ وہ اپنے والد کیلئے کھڑے ہوں۔ مریم، حمزہ، حسن، حسین، صفدرقطار میں کھڑے ہیں، اصل مورثیت وہاں ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے کبھی پارٹی یا حکومت میں مداخلت نہیں کی۔ وہ پروگرام اے بی این نیوز بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
بانی کی فیملی نے کبھی سرکاری طاقت یا سیاسی عہدے کا غلط استعمال نہیں کیا۔ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کا پیغام پہنچاتی ہیں، کوئی عہدہ یا سیاسی کردار نہیں رکھتیں۔ حسان نیازی عام کارکن تھا، آئی ایس ایف سے آگے آیا، کسی رشتہ داری کا فائدہ نہیں ملا۔
ہماری حکومت میں حسان نیازی کو بنی گالہ یا وزیراعظم ہاؤس میں داخلہ نہیں ملتا تھا۔ اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی کو پورے ملک میں پرامن سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہونی چاہیے۔ اپنے ہی ملک میں رہنے، آنے اور جانے کا حق ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
پرامن احتجاج پی ٹی آئی کا حق ہے، اگر بانی کے بیٹے بھی آئیں تو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔ سیاسی معاملات میں سنجیدگی اور فہم و فراست کی ضرورت ہے۔ بانی خود مورثی سیاست کے خلاف بولتے رہے، اب قاسم و سلیمان کو لانچ کر رہے ہیں۔
میں مورثیت، خاندان نوازی اور غیرمنتخب اثر و رسوخ غالب آچکا ہے۔ ریاستی طاقت کا استعمال صرف مخصوص طبقے کے خلاف کیوں؟ مریم نواز کو صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کہ وہ نواز شریف کی بیٹی تھیں۔ مریم نواز کے خلاف کوئی سرکاری عہدہ یا کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں :اہم سیاسی راہنما دو ساتھیوں سمیت جاں بحق،کس مہم کے دوران نشانہ بنایا گیا،جا نئے تفصیل

متعلقہ خبریں