اہم خبریں

اہم سیاسی راہنما دو ساتھیوں سمیت جاں بحق،کس مہم کے دوران نشانہ بنایا گیا،جا نئے تفصیل

باجوڑ ( اے بی این نیوز       ) اے این پی رہنما مولانا زیب خان فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ اے این پی رہنما مولانا خان زیب ’امن پاسون جرگے‘ کے سلسلے میں علاقے میں مہم چلا رہے تھے کہ شنڈئی موڑ کے مقام پر انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا، جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے میں جاں بحق اور زخمی افراد کو مقامی ہسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں باجوڑ میں بدامنی، بم دھماکوں کے بڑھتے ہوئے واقعات کے تناظر میں شہر کی مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندگان، علمائے کرام، مشران اور عمائدین نے 13 جولائی کو ’امن پاسون‘ کے انعقاد کا اعلان کیا گیا تھا۔

مولانا زیب خان کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔ دہشتگردی کے حملے میں مولانا کے ہمراہ دو افراد کے جاں بحق ہونے پر دکھ کا اظہار ۔ عمر ایوب خان نے کہا کہ حملے میں زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔ ذمہ داروں کو فوری انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
مزید پڑھیں :12گھنٹوں میں شدید بارش اورآندھی کی پیشین گوئی،اربن فلڈنگ، طغیانی،لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ

متعلقہ خبریں