اہم خبریں

بینک ٹرانزیکشنز پر ظالمانہ ٹیکسز

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )بینک ٹرانزیکشنز پر ظالمانہ ٹیکسز، تاجر برادری کا شدید ردعمل آگیا۔ کاشف چودھری نے کہا کہ حکومت نے عالمی مالیاتی اداروں کے ہاتھوں کروڑوں پاکستانیوں کو قربان کر دیا۔
تاجروں پر 25 فیصد ٹیکس معیشت دشمنی ہے۔ ادھار کاروبار کرنے والے تاجر اب حوالہ و ہنڈی کی طرف مجبور ہونگے۔ غیر دستاویزی معیشت بڑھے گی، کاروبار تباہ ہوں گے، بے روزگاری پھیلے گی۔
اپنے ہی پیسے پر بے رحمانہ ٹیکس، لوگ رقم بیرونِ ملک منتقل کرنے پر مجبور۔
وفاقی بجٹ میں شامل شقیں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں۔ تاجروں کو ہمیشہ قربانی کا بکرا بنایا جاتا ہے، بیوروکریسی اور اشرافیہ کب قربانی دیں گے؟ اے ٹی ایم چارجز 18 روپے سے بڑھ کر 34 روپے کر دیے ۔
کارڈ فیس میں 700، اور SMS الرٹ فیس میں 800 روپے کا اضافہ۔ کیش نکالنے پر بھی ٹیکس لاگو، تاجر اور عوام کی مشکلات بڑھ گئیں۔ تاجر ملکی معیشت کا پہیہ چلاتے ہیں، دشمن پالیسیاں بند کی جائیں۔ ملک بھر کے تاجروں سے مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں :بے روز گار نوجوانوں کیلئے خوشخبری آگئی

متعلقہ خبریں