لاہور ( اے بی این نیوز )پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام، نوجوانوں کیلئے اراضی معاون پروگرام کا آغاز۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے تحت باعزت روزگار کی نئی راہیں کھل گئیں۔
صوبہ بھر میں اراضی معاون لائسنس کا اجرا، نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع۔
پبلک پرائیویٹ شراکت داری سے اراضی خدمات کی بہتری کی جانب عملی قدم۔ ڈائریکٹر جنرل اکرم الحق نے بتا یا کہ بےروزگار نوجوان اراضی پیمائش میں رجسٹریشن کروا کر حکومتی مشن کا حصہ بن سکتے ہیں۔
اراضی سروے، لائسنسنگ اور خدمات میں نجی شعبے کی شمولیت، اصلاحات کی نئی مثال۔ روزگار کے ساتھ ساتھ عوام کو بہترین سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی۔ پنجاب میں اراضی ریکارڈ نظام میں شفافیت، جدت اور روزگار کی فراہمی کا امتزاج ہے۔
مزید پڑھیں :پہلگام کے بعد بھارت فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان کے ذریعے مذموم عزائم بڑھا رہا ہے،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
