اسلام آباد(اے بی این نیوز) پی ٹی آئی رہنما نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ عمران خان کے دونوں بیٹے قاسم اور سلیمان اپنے والد کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پاکستان آئیں گے۔ذرائع کے مطابق نعیم پنجوتھا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی تحریک میں شامل ہوں گی مگر تحریک کی قیادت پی ٹی آئی عہدیدار کرینگے۔
انہوں نے کہا کہ اس بار احتجاج کا مقام ڈی چوک نہیں ہوگا، اس سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں اور جمعہ کی شام کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی کے لیے جو جماعتیں آنا چاہتی ہیں ان کو بھی تحریک میں شمولیت کی دعوت دیں ۔
دوسری جانب جنید اکبر نے کہا کہ خواہش ہے علیمہ خان اپنے بھائی کےلئے تحریک چلائیں، ہم ان کی قیادت میں آگے بڑھیں گے،علیمہ خان پر سب ارکان کا اتفاق ہے۔
مزید پڑھیں: کل بروز جمعتہ المبارک11 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان،نوٹیفکیشن جاری