مظفرآباد ( اے بی این نیوز ) بادل پھٹنے کے نتیجے میں کئی گھر تباہ ہو گئے، ایک مسجد شہید اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ مظفرآباد کے علاقے بلگراں میں بادل پھٹنے سے مٹی کا تودہ گر گیا، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ اور مسجد کو شدید نقصان پہنچا۔ مقامی ذرائع کے مطابق بادل پھٹنے کے نتیجے میں ایک خاتون کی موت ہوگئی جب کہ متعدد افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب وادی نیلم میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، ضلعی ہیڈ کوارٹر لوات، دودھنیال اور شاردہ میں موسلادھار بارش جبکہ اورنگ کیل، وادی شونتھر اور گریس ویلی میں موسلادھار بارش ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق باریاں اور میرپورہ کے درمیان شاہراہ نیلم کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے، لسواہ اور بلگراں نالوں میں شدید طغیانی ہے، سیلاب سے متعدد رہائشی مکانات متاثر ہوئے ہیں۔
کلاوڈ برسٹ سے ایک گھر مکمل تباہ ،23 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ۔ پن چکی،مویشی خانے سمیت 6 دکانیں پانی اور ملبہ آنے کے باعث متاثر ہوئیں۔ طغیانی سے 4گاڑیوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ،2جانور بھی زد میں آکر کر ہلاک ہو گئے۔ طغیانی کے باعث 0.5کلومیٹر روڈ کو بھی 3مقامات پرنقصان پہنچا ۔ ریسکیو 1122 نے مقامی پولیس اور رضاکاروں کی مدد سے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
مزید پڑھیں : احتجاجی محاذ پر بڑی خبر! پی ٹی آئی نے نیا پلان تیار کر لیا، حکومتی حلقوں میں ہلچل