اہم خبریں

احتجاجی محاذ پر بڑی خبر! پی ٹی آئی نے نیا پلان تیار کر لیا، حکومتی حلقوں میں ہلچل

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       ) عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی نے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔ حتمی پلان چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کی سفارشات کے بعد مرتب کیا گیا،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا اسلام آباد کی بجائے ہر صوبائی حلقے میں احتجاج کا فیصلہ۔
احتجاج ایم پی اے لیڈ کرے گا ، مقامی قیادت اور ایم این اے اسے سپورٹ کریں گے۔
پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بھی حتمی پلان کی منظوری دے دی۔ سیاسی کمیٹی نے تمام تر قیادت اور ایم پی ایز کو مقامی سطح پر متحرک ہونے کی ہدایت کر دی۔ پیٹرن انچیف کی ہدایت کے مطابق 5 اگست تک بھر پور تیاریاں کی جائیں.
پانچ اگست کو بانی پی ٹی آئی کا حکم ملتے ہی بھر پور احتجاج ریکارڈ کرایا جائے.

مزید پڑھیں : خیبرپختونخواحکومت نے 15 لاکھ روپے کا بلاسود قرضہ دینے کا اعلان کردیا

متعلقہ خبریں