لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب کے سرکاری اسپتالوں میں گریڈ18 سے کم تمام عملے پر موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی۔محکمہ صحت پنجاب کے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایمرجنسی،انتہائی نگہداشت یونٹس اور آپریشن تھیٹرز میں گریڈ18 سے کم تمام عملہ موبائل فون استعمال نہیں کر سکے گا۔
محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے مراسلے میں سرکاری اسپتالوں میں موبائل فون کی جگہ پیجر کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔مراسلے میں جامع اور مؤثر ایمرجنسی کیئر سسٹم یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی اور کہا گیا کہ نرسنگ اسٹوڈنٹس آئی وی انجیکشنز کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔مراسلےمیں مزید کہا گیاکہ اسپتالوں کے اسٹاف کو بلیو اور ریڈ کوڈ کا پابند بنایا جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزبدھ09 جولائی 2025 موسم کی تازہ ترین صورتحال